تازہ ترین

محرم کےبغیر خواتین کا بیرون ملک سفر غیر شرعی ہے، طالبان

محرم-کےبغیر-خواتین-کا-بیرون-ملک-سفر-غیر-شرعی-ہے،-طالبان

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کسی مرد رشتے دار کے بغیر ملک سے باہر نہیں جا سکتیں جبکہ بغیر دستاویزات کے کسی افغان باشندے کو ملک سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ پابندی کا مقصد افغان باشندوں کو بیرون ملک پیش آنے والی مشکلات سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ملک چھوڑ کر کسی بیرون ملک کی طرف جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندوں کے پاس جب تک کوئی ٹھوس عذر نہ ہو انہیں امیگریشن پر ہی روک لیا جائے گا۔ اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جو افراد اپنے اہل خانہ سمیت ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور ان کے پاس اس انخلاء کا کوئی عذر بھی نہیں ہوتا، ہم انہیں ملک سے نکلنے نہیں دیں گے۔ طالبان حکومت کی طرف سے اعلان کردہ احکامات کے مطابق خواتین بھی اُس وقت تک بیرون ملک نہیں جا سکتیں جب تک ان کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار نہ ہو۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ جو خواتین بیرون ملک سفر کرنا چاہتی ہیں ان کے ساتھ ان کا ایک محافظ ہونا لازمی ہے۔ یہ شریعت کا حکم ہے۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1498614895318757383?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498614895318757383%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Finternational%2F2022%2F03%2F2517948%2F اس سے قبل اندرون ملک یعنی شہروں اور قصبوں کے درمیان بھی خواتین کے تنہا سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں اور دیگر افراد کی بیرون ملک روانگی پر پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ طالبان کو ہزاروں افغان شہریوں کے بیرون ملک بہت خراب حالات کا سامنا کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان باشندوں کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہٰذا ان کا بیرون ملک سفر اس وقت تک روک دیا جائے گا جب تک ہمیں یہ یقین دہانی نہیں ہو جاتی کہ ان کی زندگیاں بیرون ملک جا کر خطرے میں نہیں پڑ جائیں گی۔  طالبان ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان نے کبھی بھی انخلاء کو غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا وعدہ نہیں کیا تھا بلکہ ابتدائی طور پر ہم نے کہا تھا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لے جا سکتے ہیں جن کے بارے میں انہیں کوئی تشویش ہے لیکن یہ ہمیشہ کے لیے کیا جانے والا وعدہ نہیں تھا۔ مبصرین کے مطابق نئی سفری پابندیاں ان افغانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں جن سے امریکی زیر قیادت غیر ملکی افواج یا دیگر مغربی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے کے بعد بیرون ملک پناہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں