تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں خراب ٹائرز کے ساتھ گاڑی چلانے پر 500 درہم کا جرمانہ ہو گا

متحدہ-عرب-امارات-میں-خراب-ٹائرز-کے-ساتھ-گاڑی-چلانے-پر-500-درہم-کا-جرمانہ-ہو-گا

رواں سال اس خلاف ورزی پر ہزاروں گاڑیاں پکڑ کر ایک ہفتہ کے لیے ضبط کی گئیں ابو ظہبی پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص خراب حالت والے یا بہت زیادہ گھِسے ہوئے ٹائرز کے ساتھ گاڑی چلاتا پکڑا گیا تو اُس پر پانچ سو درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، ساتھ میں ڈرائیونگ لائسنس پر چار بلیک پوائنٹس کا اندراج ہو گا جبکہ گاڑی بھی ایک ہفتہ کے لیے ضبط کر لی جائے گی۔ابوظہبی پولیس کے مطابق رواں سال جنوری سے جُون تک کے عرصے میں زائد المیعاد، خراب ٹائروں کے استعمال اور ٹائرز کے اچانک پھٹ جانے سے متعدد حادثات رُونما ہوئے، جن میں دو افراد زندگی سے محروم ہو گئے، آٹھ افراد کو درمیانے درجے کی چوٹیں آئیں جبکہ چار افراد کو معمولی زخم آئے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ابو ظہبی پولیس نے خراب یا زائد المیعاد ٹائرز کے ساتھ چلنے والی 5,376 گاڑیاں ضبط کیں اور اُنہیں جرمانے بھی کیے گئے۔ پولیس کی جانب سے ڈرائیورز حضرات کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے تھوڑے تھوڑے دِنوں بعد اپنی گاڑی کے ٹائرز چیک کرواتے رہیں، اس کے ایئر پریشر کا خاص خیال رکھیں اور گاڑی کے ری نیوئل ٹیسٹ بھی کرواتے رہیں۔ ٹائرز میں خرابی یا اس میں کٹ لگنے کو معمولی خیال نہ کریں کیونکہ اس سے جان لیوا حادثات بھی پیش آ سکتے ہیں۔ خصوصاً گرمیوں کے دِنوں میں ٹھیک حالت والے ٹائرز کے ساتھ گاڑی چلانا لازمی ہے کیونکہ اس سیزن میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جانے کی صورت میں ٹائرز کے پھٹنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں