تازہ ترین

متحدہ عرب امارات زلزلے سے لرز اُٹھا

متحدہ-عرب-امارات-زلزلے-سے-لرز-اُٹھا

دوبئی : متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے اب تک 5 افراد   کے جاں بحق  ہونے کی اطلاعات ہیں ۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین ،قطر ،  شارجہ اور دبئی زلزلے سے لرز اٹھا ، زلزلے  کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ  عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔   یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 6.3   جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔  زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جبکہ  زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد  زخمی ہوئے  ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں