تازہ ترین

مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا

مایا-علی-کا-خوبصورت-انداز-مداحوں-کو-بھا-گیا

خوبرو اداکارہ مایا علی کا خوبصورت انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔  ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ مایا نے تحریر کیا کہ ’خوشی چھوٹے چھوٹے لمحات کو جینے کا نام ہے‘۔ مایا علی کی ان تصاویر کو مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی ایک مداح نے لکھا ہے کہ آپ کو دیکھنا ہی اصل خوشی ہے۔ معروف اداکارہ آئمہ بیگ نے بھی اداکارہ مایا علی کی تصاویر کو سراہا ہے اور ایموجی بنا کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں