تازہ ترین

مارچ میں ہمسایہ ممالک کا اجلاس بیجنگ میں ہوگا،وزيرخارجہ

مارچ-میں-ہمسایہ-ممالک-کا-اجلاس-بیجنگ-میں-ہوگا،وزيرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دورہ چين کے دوران افغانستان سے متعلق اہم فيصلے کئے ہيں۔ مستقبل ميں پاکستان، افغانستان اور چين کا ٹرائيکا بننے جارہاہے اور بیجنگ میں ہمسایہ ممالک کا اجلاس مارچ میں ہوگا۔ دورہ چين سے واپسی پر اسلام آباد میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ چينی قيادت سے اتنی جامع نشست پہلے کبھی نہيں ديکھی۔ مقبوضہ کشمير ميں جاری بھارتی مظالم پر چين پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ زیراعظم اور چینی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ کہ چین افغانستان میں پاکستان کے کردار کا معترف ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی جس میں چینی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے عوام کے دلوں میں ہمارے لیے عزت اور محبت ہے اور ہماری توقع سے بھی زیادہ پذیرائی ہمیں ملی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں