لاہور ہائیکورٹ میں 10ہزار بیمار قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

شائع شدہ تاریخ 11 نومبر, 2019
لاہور-ہائیکورٹ-میں-10ہزار-بیمار-قیدیوں-کو-رہا-کرانے-کیلئے-درخواست-سماعت-کیلئے-مقرر

لاہور (9 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں دس ہزار بیمار قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملک بھر میں دس ہزار بیمار قیدیوں کو رہا کرانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بھر میں مختلف بیماریوں میں مبتلا دس ہزار قیدی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کو علاج کے فراہمی کے عدالتی حکم کے بعد دیگر قیدیوں کو بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے جائے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی، عدالت نے حکم جاری کیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیاجائے۔واضح رہے کہ اسلا م آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا