تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے بعد اسپیکر 43 ارکان کو سیشن میں شریک ہونے کی اجازت دیں، فواد چودھری

لاہور-ہائیکورٹ-فیصلے-کے-بعد-اسپیکر-43-ارکان-کو-سیشن-میں-شریک-ہونے-کی-اجازت-دیں،-فواد-چودھری

لاہور : رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے پورا پاکستان فیصلے کا انتظار کررہا ہے لاہور ہائی کورٹ نے الیکش کمیشن کے فیصلے کو معطل کردیا ہے، اسپیکر فوری طور پر 43 ارکان کو سیشن میں شریک ہونے کی اجازت دیں۔ جمعہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاوید چودھری کے کالم میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی میں جنرل باجوہ نے حصہ ڈالا ہے۔ پاکستان میں حکومت کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، کالم میں نوازشریف کے مقدمے ڈیل میں ختم ہونے کی بات بھی ہے۔ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی باتوں میں وزن ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ 90 دن کو گیارہ سال میں تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کو دینے کیلئے پیسے نہ ہونا شرمندگی کی بات ہے، عالمی سطح پر پاکستان کا امیج کیا جائے گا؟ پہلے گورنر پنجاب اور پھر الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ دینی ہے۔ گورنر یا الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے تو صدر بھی الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاوئنٹس کا چیئرمین بھی ہمارے ارکان سے ہونا چاہیے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یا الیکشن ہوں گے یا آئین کی بحالی کے لئے عوامی تحریک چلے گی۔ یہ ملک ہمارا ہے، ہم نے یہاں ہی رہنا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں