تازہ ترین

لاہور میں سی سی ڈی کے ایک دن میں 4 مبینہ پولیس مقابلے — 6 ملزمان ہلاک

لاہور-میں-سی-سی-ڈی-کے-ایک-دن-میں-مبینہ-پولیس-مقابلے-—-ملزمان-ہلاک

لاہور کے مختلف علاقوں میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مبینہ مقابلوں میں 6 ملزمان مارے گئے۔

 مبینہ پولیس مقابلے لاہور کے علاقوں نشتر ٹاؤن، گرین ٹاؤن ، رنگ روڈ اور ہربنس پورہ میں ہوئے جس دوران سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے 6 ملزمان ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق نشتر میں ناکے پرملزمان نے فائرنگ کی جس پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور 2 ملزم ہلاک ہوئے جب کہ گرین ٹاؤن زیرحراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ رنگ روڈ پر مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوئے اور 2 فرار ہوگئے جب کہ ریلوے پھاٹک ہربنس پورہ کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں