تازہ ترین

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی

لاہور-قلندرز-نے-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-کو-8وکٹوں-سے-شکست-دیدی

لاہور: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز  کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔جسے لاہور قلندرز نے باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے  کامران غلام نے 55 اور فخر زمان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز 10پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی  آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد  م عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری سے ٹیم کو سہارا ملا۔افتخار احمد 39 گیندوں پر 52 جبکہ عمر اکمل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ لاہور قلندرز کی جانب سے  شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ خیال رہے کہ  لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں