راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے گیارہویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو باآسانی 16رنزشکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے دئیے جانے والے 133 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 12 اوورز میں قلندرز کی ٹیم 6وکٹوں پر 116 رنز بناسکی۔لاہور کی ٹیم 48 رنز کا عمدہ آغاز ملنے کے باوجود ناکام ہوگئی، فخر زمان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کرس لین نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1233465306754035713 محمد حفیظ صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، ولاس 2 اور سہیل اختر 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔سمٹ پٹیل کی 15 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز بھی لاہور قلندرز کو شکست سے نہ بچاسکی۔زلمی کے فاسٹ بولر گریگوری نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد عامر خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل پشاور زلمی نے 12 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 133 رنز کا ہدف دے دیا۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1233468685941170182 پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گری جب کامران اکمل 14 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، ٹام بنٹن نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1233450669845118977 لیونگ اسٹون 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، محمد محسن بغیر کوئی رن بنائے دلبر حسین کا شکار بنے، جیورجی نے 16 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کے دلبر حسین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویزے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ https://twitter.com/_cricingif/status/1233449975058698242 اس سے قبللاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، میچ بارش کے سبب 12 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا تھا کہ بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلی ہوگئی ہے اور بیٹسمین کو مشکلات پیش آئیں گی اس لیے پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے تاہم حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ فائنل الیون https://twitter.com/thePSLt20/status/1233434190240190466