تازہ ترین

لاڑکانہ ،پاک فوج کی جانب سے پولیس اہلکاروں میں ماسک تقسیم

لاڑکانہ-،پاک-فوج-کی-جانب-سے-پولیس-اہلکاروں-میں-ماسک-تقسیم

پاک فوج، رینجرز اور پولیس افسران کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا گیا ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر کئی اہلکار برطرف لاڑکانہ: سندھ حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں لاک ڈائون کے دوسرے روز بھی پاک فوج، رینجرز اور پولیس افسران کی جانب سے ضلع بھر کا دورہ کیا گیا اور لاک ڈائون کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس سلسلے میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کرنل محمود، پاک آرمی کے میجر اشفاق، ایس ایس پی لاڑکانہ اور اے ایس پی رضوان نے شہر سمیت ضلع کی مختلف تحصیلوں کا دورہ کیا اور لاک ڈائون پر سختی سے جاری عملدرآمد کا جائزہ لیا جبکہ پاک آرمی کے افسران کی جانب سے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں میں فیس ماسک تقسیم کیے گئے ، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ کی جانب سے فرائض میں غفلت برتنے پر سب انسپکٹر اللہ ودھایو، سجاد حسین، اے ایس آئی ہدایت اللہ، علی روش، منظور علی، مختار علی، ہیڈ کانسٹیبل ارشاد علی، عبدالغفور، سپاہی نوید علی، برکت علی، ممتاز علی اور امیر علی سمیت دیگر کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا جبکہ ڈبل سواری اور لاک ڈائون کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے پر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور سول تھانے سمیت مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج کیے گئے ۔ آرمی، رینجرز اور پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون عوام کی اپنی بھلائی کیلئے کیا گیا تاکہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور ایک قوم بن کر ہم اس پر قابو پا سکیں۔ تمام افسران نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سندھ حکومت کی بتائی گئی ہدایات پر عملدرآمد کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں