تازہ ترین

قومی ٹیم ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، طاہر نوید

قومی-ٹیم-ایشین-تھروبال-چیمپئن-شپ-میں-شرکت-کرے-گی،-طاہر-نوید

اسلام آباد پاکستان تھروبال فیڈریشن کے صدر طاہر نوید نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ 30 اگست سے ملائیشیا میں شروع ہو گی۔ اسی دوران ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام ایک روزہ کوچنگ اور ریفریز سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں ایشیائی ممالک کے شرکاء حصہ لیں گے۔ سیمینار میں شرکاء کو تھروبال بال کے نئے قوانین کے متعلق مقررین لیکچرز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے مرد اور خواتین کا تربیتی کیمپ یکم اگست سے کراچی میں شروع ہو گا جس میں 24 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں