اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی دورمیں قطرسےایل این جی درآمد میں مالی بے قاعدگیاں سامنے آرہی ہیں، قومی خزانے کو چونا لگانے والوں سے ایک ایک پائی وصول ہوگی۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1205001610746834944 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا لیگی دورمیں قطرسےایل این جی درآمد میں مالی بےقاعدگیاں سامنےآرہی ہیں، ایل این جی درآمد پر 16-2015آڈٹ رپورٹ شاہدخاقان کےدعوں کی نفی ہے،ارب 108 کی بے قاعدگیوں اور صارفین سے4.5ارب اضافی وصولیوں کا جواب دینا پڑے گا۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1205001686823112704 فردوس عاشق اعوان ن کا کہنا تھا کہ آج عوام کو مہنگی گیس خریدنے پڑ رہی ہے ، مہنگی گیس کے پیچھے کٹھ پتلی وزیراعظم کی کارستانیاں ہیں، سیاسی انتقام کاراگ الاپنے،خودکوبےگناہ کہنےوالوں کادامن داغدار ہے، قومی خزانے کوچونا لگانےوالوں سےایک ایک پائی وصول ہوگی۔