تازہ ترین

قومی تنزلی کا سفر نظریہ ضرورت کے تحت فیصلوں کے باعث شروع ہوا،عمران خان

قومی-تنزلی-کا-سفر-نظریہ-ضرورت-کے-تحت-فیصلوں-کے-باعث-شروع-ہوا،عمران-خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کی تنزلی کا سفر آئین کے تحت فیصلوں کے بجائے جسٹس منیر کے نظریہ ضروت کے تحت فیصلہ دینے سے شروع ہوا تھا۔ ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین کو سامنے رکھ کر صوبائی اسمبلیاں تحیل کیں،آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن کرانا ضروری ہے مگر 20 سے 25 دن ہوگئے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں ملی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمشین اور گورنر نے ابھی تک صوبائی عام انتخابات کی تاریخ نہیں دی یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ آئین کے مطابق اگر 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو ذمہ داروں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی تنزلی کا سفر اس وقت شروع ہوا تھا جب جسٹس منیر نے آئین کو ایک طرف رکھ کر نظریہ ضرورت کے تحت طاقتوروں کا ساتھ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت بلد چکا ہے اس وقت سارا پاکستان عدالتوں کی طرف دیکھ رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑادیں اور اب ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ پولیس بھی عدالت کی نہیں سنتی۔ عمران خان نے کہا کہ ساری دنیا کے قومیں کسی قانون کے تحت چلتی ہے، آئین فیصلہ کرتا ہے کیا چیز جائز ہے اور کیا چیز نا جائز ہے، لیکن یہاں لوگوں کو اٹھایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کرنے ہرتشدد کیا جاتا ہے۔ رضا کار جیل بھرو تحریک کےلیے رجسٹرین کرائیں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ آج ملک کے جو حالات ہوگئے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا۔ آج اپنی قوم کو سمجھنا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں یا تو ہڑتال اور توڑپھوڑ کرے مگر ملک کے معاشی حالات اس قابل نہیں ہے، اسلیے حالات کو مدنظر رکھ کر پرامن احتجاج کے تحت جیل بھرو تحریک شروع کررہے ہیں۔ کارکنان سے کہتا ہوں یہ سیاست نہیں ملک کیلئے جہاد ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان ضلعی صدور کے پاس جلد سے جلد اپنی رجسٹریشن کرائیں، چند دنوں میں جیل بھرو تحریک کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں