ذرائع کے مطابق پرواز نے کراچی ائیرپورٹ سے اڑان بھری تو تقریباً 17 منٹ بعد ہی طیارے میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کو صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
طیارے میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، میئر سکھر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر سوار تھے۔
فنی خرابی کے باعث پرواز کے منسوخ ہونے پر ناصر شاہ طیارے سے اتر کر ائیرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر بلدیات ناصر شاہ کو کل سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنا تھی۔