تازہ ترین

قلندرز کے حارث رؤف ان فٹ ہوگئے

قلندرز-کے-حارث-رؤف-ان-فٹ-ہوگئے

پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف ان فٹ ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو ایڑھی میں تکلیف ہے، تاہم ان کے ٹیسٹ میں فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے حارث کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے سبب وہ دو سے تین میچز کیلئے قلندرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ حارث کی عدم دستیابی کی صورت میں لاہور قلندرز نے اسکواڈ میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان ارشاد 2018 ء میں لاہور قلندرز کی جانب سے ہی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں