پشاور: قراقرم ہائی وے مٹہ بانڈہ مدراس میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مسافر کوسٹر گلگت سے پنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ حادثے میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے داسو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ریسکیو کے مطابق شدید زخمیوں کوایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا جارہا ہے۔