کورونا وائرس کے حوالے ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے اورنگی ٹا ئون کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا کراچی : اور کورونا وائرس کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے آئسو لیشن وارڈز کا معائنہ کیا اور قطر اسپتال اور سندھ گورنمنٹ اسپتال میں موجود سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق نے انہیں سہولیات پر مفصل بریفنگ دی ۔اس موقع پر قادر پٹیل نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ شہریوں کو وائرس سے محفوظ رکھا جائے ،خدانخواستہ اگر کوئی شخص وائرس کی وجہ سے متاثر ہے تو اسے فوری طور پر صحت یاب کیا جائے۔ قادر پٹیل نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ وہ سندھ حکومت سے تعاون کریں ، علاج سے بہتر احتیاط ہے، عوام اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنی سرگرمیوں کو محدود کریں۔