تازہ ترین

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق کو 58 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

قادر-مندوخیل-نے-فردوس-عاشق-کو-58-ارب-روپے-ہرجانے-کا-نوٹس-بھیج-دیا

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ قادر مندوخیل کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ ٹی وی پروگرام میں فردوس عاشق نے منتخب نمائندے کو تھپڑ مارا اور غلیظ زبان استعمال کی، پروگرام میں فردوس عاشق نے قادرخان مندوخیل پر من گھڑت الزامات لگائے، انہوں نے فردوس عاشق کوکرپشن آئینہ دکھایا تو وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ فردوس عاشق اعوان 7 روز میں معافی مانگیں ورنہ 58 ارب روپے ہرجانہ بھی ادا کریں، ان کا قادر مندوخیل سے تحریری طور پر غیر مشروط معافی نامہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع کرایا جائے۔ واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اور پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کے درمیان ٹاک شو میں شدید گرما گرمی ہوئی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں