تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی:جنوبی پنجاب کو سندھ پر375رنز کی برتری حاصل

قائداعظم-ٹرافی:جنوبی-پنجاب-کو-سندھ-پر375رنز-کی-برتری-حاصل

عدنان اکمل کی سنچری،خیبرپختونخوا نے وسطی پنجاب کو مشکلات سے دوچار کردیا ،کراچی: قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ کے دوسرے روز کراچی کے نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں وسطی پنجاب کی آدھی ٹیم محض 154 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا نے 355رنزبنائے تھے ۔کراچی کے یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ میں بلوچستان کے 300 رنز کے جواب میں ناردرن ایریاز نے پانچ وکٹوں پر 297 رنز بنا ڈالے ۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میزبان ٹیم سندھ نے جنوبی پنجاب کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 142 رنز تک رسائی حاصل کرلی اور اگرچہ فواد عالم 60 اور سعد علی 56 رنز پر کھیل رہے ہیں تاہم سندھ کی ٹیم 375 رنز کے خسارے میں ہے ۔اس سے قبل جنوبی پنجاب نے اپنی پہلی نامکمل اننگز پانچ وکٹوں پر 344 رنز کے ساتھ شروع کی تو عدنان اکمل نے ناقابل شکست 107 ،بلاول بھٹی نے 45 اور عمید آصف نے 37 رنز بنائے اور نو وکٹوں پر 517رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں