تازہ ترین

قائداعظم ٹرافی : فرسٹ الیون فائنل : عمر اکمل کی ڈبل سنچری, وسطی پنجاب نے جیت کا راستہ پکڑ لیا

قائداعظم-ٹرافی-:-فرسٹ-الیون-فائنل-:-عمر-اکمل-کی-ڈبل-سنچری,-وسطی-پنجاب-نے-جیت-کا-راستہ-پکڑ-لیا

ناردرن ایریا کے باؤلرزبے بس ،وسطی پنجاب نے آٹھ وکٹوں پر 675رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئرکردی ، ظفر گوہر ایک رن کی کمی سے سنچری نہ بناسکے دوسری اننگز میں ناردرن ایریاز109رنز پر دو کھلاڑیوں سے محروم ، اننگز کی شکست ٹالنے کیلئے مزید312رنز درکار، حیدر علی کی مزاحمتی نصف سنچری کراچی: قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن ایریازکیخلاف وسطی پنجاب نے رنز کا ہمالیہ کھڑا کردیا۔ میچ میں ناردرن ایریازکو اننگز کی ممکنہ شکست ٹالنے کیلئے مزید 312رنز درکار ہیں ، حیدر علی نا قابل شکست 50رنز بنا کر ٹیم کی امیدوں کے محور بن گئے ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی پر پانچ روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک ناردرن ایریازنے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنالئے تھے ، حیدر علی 50 اور فیضان ریاض صفر پرناٹ آؤٹ ہیں ۔ اتوار کو ناردرن ایریاز کے اوپنر ذیشان ملک نے حیدر علی کے ساتھ75رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم وہ 38 رنز پر ہمت ہار گئے ۔ عمر امین بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے وہ 109 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ فہیم اشرف اور بلال آصف نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ناردرن ایریاز کے 254 رنز کے جواب میں وسطی پنجاب نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز بناکر پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی دوسری اور مجموعی طور پر ایونٹ کی آٹھویں ڈبل سنچری سکور کی۔ وہ 20 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 265 گیندوں پر 218 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے چھٹی وکٹ کیلئے ظفر گوہر کے ہمراہ 215 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، ظفر گوہر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 99 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ان کے بعد بلال آصف اور فہیم اشرف نے وسطی پنجاب کی جانب سے محاذ سنبھالا۔ بلال آصف 15گیندوں پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وسطی پنجاب نے ناردرن کیخلاف421 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ نعمان علی، موسیٰ خان اور فیضان ریاض نے دو، دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں