فٹبالرلائنل میسی کا ’’چھکا‘‘،چھٹی بار بیلن ڈی اورایوارڈجیت لیا
شائع شدہ تاریخ 04 دسمبر, 2019
ارجنٹائن اور بارسلونا کے سٹار فٹبالر لائنل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا اعزاز ’’بیلن ڈی اور‘‘اپنے نام کرلیا۔ پیرس 32 سالہ لائنل میسی نے پرتگالی حریف کرسٹیانو رونالڈو اور لیورپول کے ورجل فان ڈائیک کو مات دے کر اس اعزاز پر اپنا قبضہ جمایا جو انہوں نے پہلی مرتبہ 2009 میں جیتا تھا۔ ارجنٹائن کے فٹبالر نے اعزاز کے حصول پر کہا کہ اس کامیابی میں ان کے بیوی اور بچوں کا اہم کردار ہے۔ امریکہ کی ورلڈ کپ سپر سٹار میگن ریپی نو نے ویمنز فٹبال کا بیلن ڈی اورایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔