تازہ ترین

فلپائن:سمندری طوفان کموری سے تباہی ،2لاکھ افراد بے گھر

فلپائن:سمندری-طوفان-کموری-سے-تباہی-،2لاکھ-افراد-بے-گھر

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں سمندری طوفان کموری نے تباہی مچا دی،2 لاکھ افراد بے گھر،3ہلاک ہوگئے ، منیلا: انٹر نیشنل ایئر پورٹ بند ہونے پر سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کموری ملک کے جنوب مشرق میں گنجان آْبادمشرقی صوبہ سورسوگون کے جزیرے لوزون سے 215 کلو میٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے ٹکراگیا۔درجنوں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں سینکڑوں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ سمندری طوفان اورشدیدبارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،2 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر حفاظتی کیمپوں میں منتقل ہونا پڑا۔سمندر ی لہریں بلند ہونے پرمتاثرہ علاقوں میں تعلیمی مراکز ، مارکیٹیں اور دفاتر بند کردئیے گئے جبکہ ملک کا سب سے بڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایک دن کیلئے بند کر دیاگیا جس کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں