غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کی صبح 9 بج کر 43 منٹ پر فلپائن کے جزیرے مینڈاناؤ 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
فلپائن کے زلزلہ پیما ادارےکے مطابق اگلے 2 گھنٹوں میں بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں ایک میٹر اونچی لہروں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے میں کسی کے زخمی اور ہلاک ہونے کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو بھی فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔