تازہ ترین

فلم اورٹی وی کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

فلم-اورٹی-وی-کے-معروف-اداکار-قوی-خان-انتقال-کرگئے

اداکار قوی خان اپنے صاحبزادے عدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے جہاں ان کا انتقال ہوا۔

اداکار قوی کینیڈا کے وان شہر کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بیٹے عدنان قوی خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی نماز جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

قوی خان نے اپنا کیرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا، انہوں نے بے شمار ٹی وی، ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے کم و بیش 200 فلموں میں کام کیا۔

قوی خان کو 1980 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، اس کے علاوہ ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں