ضلعی انتظامیہ نے مارکیٹوں کے اوقات کارکی پابندی کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے مارکیٹس رات 10 بجے بند ہوں گی اور لاہورکے تمام ریسٹورنٹس رات 11 بجے بند ہوجائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر پابندی لازم ہے، خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔