وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق سیالکوٹ الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گی، بطورمعاون خصوصی فردوس عاشق انتخابی مہم نہیں چلا سکتیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت نے فردوس عاشق کوضمنی الیکشن میں کامیابی کا ٹاسک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی پابندی کومدنظررکھتے ہوئے فردوس عاشق مستعفی ہو ں گی۔