فخر زمان نے آج پشاور زلمی کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 96 رنز بنائے۔
فخر زمان کے مجموعی پی ایس ایل چھکوں کی تعداد 89 ہوگئی۔
کامران اکمل نے 74 اننگز میں 89 چھکے لگائے جبکہ فخر 67 اننگز میں ان کے برابر آگئے۔
آصف علی نے پی ایس ایل میں 60 اننگز میں 86 چھکے لگائے ہیں۔