ڈائریکٹر نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس (این سی بی اے اینڈ ای) ملتان میاں محمد جہانگیر نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیاں طلباء کے لئے بے حد ضروری ہیں۔ ملتان : ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوسکتاہے ۔ طلبا کو چاہیے کہ وہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان بھی آباد رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے این سی بی اے اینڈ ای میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انھوں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا اور کہا کہ نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس جنوبی پنجاب میں واحد ادارہ ہے جو طلبا کو اعلیٰ تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کر رہاہے ۔ اس موقع پر تقریب میں ڈاکٹر جی آر پاشا ڈاکٹر فرخند شکیل پروفیسر حمید رضا صدیقی ڈاکٹر عدنان ملک عاصم رجوانہ اویس چوہدری اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔