تازہ ترین

غذا ئی قلت کا مسئلہ جلد حل کرنے کی ضرورت ہے :ڈاکٹر عطیہ

غذا-ئی-قلت-کا-مسئلہ-جلد-حل-کرنے-کی-ضرورت-ہے-:ڈاکٹر-عطیہ

انسانی زندگی کے ابتدائی ہزار دن غذ ائیت کے اعتبا ر سے نہا یت اہم:ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی : وزارت قو می صحت کی ڈپٹی ڈا ئر یکٹرپرو گرام ڈا کٹر عطیہ آبرو نے کہاہے کہ پاکستان دنیا میں غذا ئی قلت کا بو جھ اٹھا نے وا لے مما لک میں شامل ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل کیا جائے تا کہ نئی نسلو ں کا مستقبل محفو ظ ہو۔ انسانی زندگی کے ابتدائی ایک ہزار دن غذ ائیت کے اعتبا ر سے نہا یت اہم ہو تے ہیں کیو نکہ نشوونما زیا دہ تیز ہوتی ہے ۔ دور بلوغت میں متوازن غذا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے فا طمہ جنا ح ویمن یو نیور سٹی میں نیشنل نیو ٹریشن سٹرٹیجی اینڈ پلان آف ایکشن کے مو ضو ع پر سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے انچارج شعبہ سو شیا لو جی ڈاکٹر عدیلہ رحمان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں