تازہ ترین

غداری کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، آج ہی سنایا جائیگا

غداری-کیس-کا-فیصلہ-روکنے-کی-درخواستوں-پر-فیصلہ-محفوظ،-آج-ہی-سنایا-جائیگا

اسلام آباد ( 9 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ سنگین غداری کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواستوں پر  فیصلہ محفوظ کر لیا ، فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں  لارجر بینچ نے حکومتی اور وکیل پرویز مشرف کی درخواستوں  پر سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی آپشن دی؟ ۔ جس پر  بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ  جی عدالت نے آپشن دی مگر انہوں نے اسے قبول نہیں کیا،  پرویز مشرف بیمار اور اس پوزیشن میں نہیں کہ سکائپ پر بیان ریکارڈ کرا سکیں۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ  ہم یہاں بیٹھے ہیں اور  جانتے ہیں کہ کیا ہوا ہے،  یہ کیس ہمارے لیے بہت مشکل کیس ہے ،ہم نے شفاف ٹرائل کا حق دینا ہے، وفاق نے عدلیہ کو مشکل میں ڈال دیا کیوں کی اس کیس میں عدلیہ کونشانہ بنایا گیا تھا ، ہم اشتہاری ملزم کا کیس کیسے سن سکتے ہیں ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج ہی سنایا جائیگا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں