تازہ ترین

عمرشریف جرمنی میں ہلکےنمونیہ کاشکار:امریکاروانگی موخر

عمرشریف-جرمنی-میں-ہلکےنمونیہ-کاشکار:امریکاروانگی-موخر

جرمنی کے اسپتال میں زیرعلاج معروف کامیڈین و اداکارعمرشریف ہلکے نمونیہ کا شکارہوگئے جس کے بعد فی الحال ان کی امریکا روانگی موخرکردی گئی ہے۔ منگل 28 ستمبرکو خصوصی ائرایمبولینس میں پاکستان سے امریکاروانہ ہونے والے عمرشریف کو ہلکے بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمن شہر نیورمبرگ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ تازہ اطلاعات کے مطابق عمرشریف کو ہلکا نمونیہ ہوجانے کے باعث ان کی امریکا روانگی مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ امریکا میں عُمرشریف کے علاج کیلئے طبی پینل میں شامل اوراداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹرطارق شہاب نے بتایا کہ عمرشریف کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے،ان کے سرکاسی ٹی اسکین اورخون کے ٹیسٹ کيےگئے ہیں۔ ڈاکٹرطارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمرشریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ان کا بلڈ پریشربھی نارمل ہے۔ انہیں اینٹی بائیو ٹکس دی جارہی ہیں اور آج دوبارہ چیک اپ کیا جائے گا۔ جرمنی میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین بھی اسپتال میں عمر شریف کی عیادت کیلئے پہنچے ، آفیشل ٹوئٹرپراداکار کی تیسری اہلیہ زرین غزل کے ساتھ ان کی تصویر شیئرکی گئی ہے۔ https://twitter.com/PakinGermany_/status/1443180310259191810?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1443180310259191810%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa ڈاکٹرطارق شہاب کے مطابق نیورمبرگ نارتھ اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرعمرشریف کی طبیعت بحال رہی تو انہیں امریکا روانہ کیا جاسکتا ہے۔ عمرشریف جرمن ائرایمبولینس میں اپنی تیسری اہلیہ زرین غزل کے ہمراہ امریکا روانہ ہوئے تھے جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 26 ستمبر کو پاکستان میں اترنے کی اجازت دی تھی۔ شیڈول کے مطابق خصوصی ائرایمبولینس نے نیورم برگ جرمنی میں مختصرقیام کے آئس لینڈ روانہ ہونا تھا تاہم دوران پروازعُمر شریف کو بخار ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ گزشتہ روزڈاکٹرطارق شہاب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے 12 سے 24 گھنٹے تک انہیں جرمنی میں قیام کرایا جاسکتا ہے۔ واشگنٹن پہنچنے پرعُمرشریف کو 4 سے 5 دن آبزرویشن میں رکھا جائے گا ۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں ان کے علاج سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے اداکار کے علاج کیلئے 4 کروڑروپے جاری کیے گئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں