رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب ایک آدمی مجرم قرار پا جائے تو وہ نہ سیاسی جماعت کا سربراہ رہ سکتا ہے ، نہ ہی وہ سیاسی جماعت کے کسی مشورے میں شامل ہوسکتا ہے اور اگر وہ شامل ہے تو وہ فیصلہ کالعدم ہوگا۔
دوسری جانب پروگرام میں شریک تحریک انصاف کے بیرسٹر عمیر نیازی نے رانا ثناء اللہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات تو کروائیں پھر کورٹ کالعدم قرار دے دیں تو ہم اپنی حکومت قربان کرنے کو تیار ہیں۔