عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا گیا ،عدالت نے 29 مارچ کو عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے،عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ تھانہ مارگلہ پولیس کو عمران خان کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ عدالت نے عمران خان کو کیس کی کاپیاں دینےکے لیے آج طلب کر رکھا ہے، عمران خان کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے، اس کے بعد ہی مقدمے کی کارروائی آگے بڑھائی جائےگی۔
واضح رہےکہ خاتون جج کو دھمکانےکےکیس میں عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔