ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور روانہ ہونے والی پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران شامل ہیں.
یاد رہے کہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کےکیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔