ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت پر پاکستان کا ذکر حکومت کی کامیاب سفارتکاری ہے ملتان: تحریک انصاف ٹریڈرز فورم کے صدرفہداسحاق سانگی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور عالمی سطح پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عالمی امن اور کشمیر کی آ زادی کی سفارتی جدوجہد کو عالمی سطح پر نہ صرف تسلیم کیا جارہا ہے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت کے موقع پراس جدوجہد کاذکرکرناپاکستان حکومت کی کامیاب سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کو علمی سطح پر جو پزیرائی مل رہی ہے وہ دراصل پاکستان کے وقار کی سربلندی کا پیش خیمہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پرامن ماحول میں پی ایس ایل کا انعقاد خوش آ ئندہے ا سی ملک میں کرکٹ کے عالمی مقابلوں کی راہ ہموار ہوگی جوکہ پوری قوم کے لئے خوشی کی نویدہے ۔