وزیراعظم عمران خان الیکشن کمپین کے دوران جن باتوں کا خاص طور پر اور بار بار ذکر کیا کرتے تھے ان میں سے اکثر اب سچ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔مثال کے طور پر عمران خان ہر تقریر میں نواز اور زرداری خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہتے تھے کہ ان کورلاﺅں گا میں ،ان کی چیخیں نکلواﺅں گا،خان صاحب کا یہ بیان آج اظہر من الشمس ہے اور زرداری اور نواز شریف جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور ان کے خاندان کے افراد روز میڈیا ٹاک میں دہائیں دیتے نظر آتے ہیں ۔آج اپوزیشن کے بڑے بڑے مافیا جنہیں کبھی خیال ہی نہیں آتا تھا کہ وہ بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے جائیں گے مگر آج جب وقت کے پہیے نے الٹا چکر کھایا تو ان کے ساتھ جیل میں ہونے والے سلوک کی کہانیاں سب کے سامنے ا ٓرہی ہیں۔ اس وقت رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر ن لیگ نے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان انتقام کی آگ میں وہ کام نہ کریں جس پر کل انہیں پچھتانا پڑے ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثناءاللہ کو جیل میں دوائی اور خوراک کی عدم فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران آپ رانا ثناءاللہ کی جان کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کوبنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، وہ دل، شوگر، سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں، لیکن جیل میں انہیں خوراک اور ادویات تک نہیں دی جارہیں، انہیں ادویات اور خوراک کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔مریم اورنگزیبنے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ کو ذہنی اذیت دے کر دبائو ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مریم اورنگزیب نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا آج ہوا کا رخ اس طرف ہے تو کل دوسری طرف بھی ہو گا۔