تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کیلئے آج مختلف ناموں کی الگ الگ فہرستیں منظر عام پر آگئیں

عمران-خان-سے-ملاقات-کیلئے-آج-مختلف-ناموں-کی-الگ-الگ-فہرستیں-منظر-عام-پر-آگئیں

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے ناموں کی الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئیں۔

سلمان اکرم راجہ نے بیرسٹر علی ظفرکی جاری لسٹ پر  ایک اور  لسٹ جاری کردی، سلمان اکرم راجہ کی لسٹ میں سہیل آفریدی، بابرسلیم سواتی، اسد قیصر، جنید اکبر  اور  تیمور  سلیم جھگڑا کے نام شامل ہیں۔

ادھر علی ظفرکی لسٹ میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور  زر عالم خان کے نام شامل ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری علی ظفر کو  دی گئی تھی۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔

خط میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے عدالتی حکم نامےکی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے کی کاپی ملنے پر جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں