تازہ ترین

عمران اسماعیل کا سخت ردعمل — "سلمان اکرم کا بیان سن کر حیران ہوں، اتنا جھوٹ کیسے؟

عمران-اسماعیل-کا-سخت-ردعمل-—-سلمان-اکرم-کا-بیان-سن-کر-حیران-ہوں،-اتنا-جھوٹ-کیسے؟

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا بیان سن کر حیران ہوں کہ کیسے کوئی شخص اس قدر جھوٹ بول سکتا ہے؟

شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ہم شاہ محمودقریشی سے یہ کہنے گئے ہوں کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی جگہ لے لیں۔

عمران اسماعیل نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الزامات وہ لوگ لگارہے ہیں جو خود 2 منٹ کے لیے بھی جیل نہیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شیخ وقاص اکرم خود تو سارا وقت خیبر پختونخوا ہاؤس میں چھپے بیٹھے رہے اور دوسروں کے بچوں کو ڈی چوک جا کر گولیاں کھانے کا کہتے رہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں