تازہ ترین

علی ظفر کیخلاف مہم چلانے کا کیس: میشا کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد

علی-ظفر-کیخلاف-مہم-چلانے-کا-کیس:-میشا-کی-مستقل-حاضری-معافی-کی-درخواست-مسترد

لاہور کی سیشن عدالت نےگلوکار علی ظفرکے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کےکیس میں گلوکارہ میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔ لاہورکی سیشن عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کاگلوکارہ میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کرانےکا حکم درست ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ میشا شفیع آج تک ٹرائل عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، نہ ہی انہوں نےگواہان کے بیانات جمع کرائے، انہیں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دینے سے پہلے عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ عدالت نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے، اس میں کوئی سقم نہیں۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے حکم کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔ میشا شفیع نےجوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں