تازہ ترین

علیزے شاہ اورفلک شبیرکی محبت،خیانت اورٹوٹے دل کی کہانی

علیزے-شاہ-اورفلک-شبیرکی-محبت،خیانت-اورٹوٹے-دل-کی-کہانی

اداکارہ علیزے شاہ اور فلک شبیرکی تصویرسے متعلق قیاس آرائیاں درست ثابت ہوئیں۔ بدھ کے روزفلک کے کندھے پرسرٹکائےعلیزے نے تصیرشیئرکی جو کسی شوٹ کے دوران کھینچی گئی تھی، اگرچہ اداکارہ نے کسی قسم کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تھا لیکن دیکھنے والوں نے قیاس آرائیاں کی تھیں کہ وہ جلد گلوکارکے ساتھ میوزک ویڈیومیں نظرآئیں گی، اور یہ اندازہ درست رہا۔ https://www.instagram.com/p/CWdSb__M4aZ/?utm_source=ig_embed&ig_rid=4fbadf68-ba4b-4d44-99fc-169602c72341 ساحرعلی بگا کے ساتھ ‘بدنامیاں’ سے گلوکاری کا آغاز کرنے والی علیزے اس کے بعد سے کسی میوزک ویڈیو میں تونظرنہیں آئی تھیں لیکن وہ اپنے مداحوں کو شاندارفیشن شوٹس یا ٹاک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے انسٹاگرام پرخود سے جوڑے رکھنے کا ہنربخوبی جانتی ہیں۔ مئی میں ‘بدنامیاں’ کی میوزک ویڈیو میں بولڈ انداز پر علیزے کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ علیزے کو آخری باررمضان المبارک کی خصوصی سیریز تانا بانا میں دانیال ظفر کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ اکثر اپنے فالوورزکیلئے آنے والے پراجیکٹس کی جھلکیاں انسٹاگرام پرشیئرکرتی رہتی ہیں۔ فلک کے ساتھ تصویر دیکھنے کے بعد بھی اداکارہ کے مداحوں نے خوشی کااظہارکیا لیکن انہیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ پراجیکٹ چند دن بعدریلیزکردیاجائے گا۔ https://www.instagram.com/p/CWfyd6xITBr/ یاداں محبت میں دل ٹوٹنے اور محبوب کی بیوفائی سے متعلق ہے، میوزک ویڈیو میں انتہائی گلیمرس دکھائی جانے والی علیزے شاہ کو فلک کو دھوکہ دیتے ہوئے کسی اور کے ساتھ دکھایاگیا، جبکہ فلک سب کچھ جانتے ہوئے دل شکستہ ہیں۔ یاداں کے بول فلک شبیرنے خود لکھے اور کمپوزیشن بھی ان کی اپنی ہے، گلوکار کے مداحوں نےتبصروں میں ان کی اورعلیزے شاہ کی جوڑی کو پسند کرتے ہوئے گانے اور میوزک ویڈیو کو بیحد سراہا۔ https://www.youtube.com/watch?v=h64kOic2rBI علیزے شاہ کا آنے والا ڈرامہ ‘ لیکن’ ہے جس میں وہ ویب سیریز مڈ سمرکیوس سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والے خوشحال خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔سیریل برکت صدیقی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ منیب بٹ سے شادی کی مبارکباد پرعلیزے کا جواب اداکارہ کے معروف ڈراموں میں عہد وفا، میرا دل میرا دشمن اورعشق تماشا قابل ذکرہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں