تازہ ترین

علماء کرام کورونا سے احتیاطی تدابیربارے آگاہ کیا:ڈپٹی کمشنر

علماء-کرام-کورونا-سے-احتیاطی-تدابیربارے-آگاہ-کیا:ڈپٹی-کمشنر

شہری احتیاطی تدابیر سے اپنی حفاظت کرکے دوسرے کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں خانیوال : ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ علماء کرام اپنے خطبات میں لوگوں کو کورونا وائرس احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کریں اور مساجد و مدارس میں اجتماعات سے گریز کیا جائے ۔یہ بات انہوں نے کورونا وائرس بارے منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جو ان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمداختر منڈھیرا سمیت علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی نے بھرپور شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری کورونا وائرس احتیاطی تدابیر سے اپنی حفاظت کرکے دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران واعظین تبلیغی اجتماعات سے بھی گریز کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشہ کی روک تھام کی جاسکے ،اجلاس میں علماء کرام خواجہ عبدالماجدصدیقی،مولانا فتح محمد حامدی،شیخ ذوالفقار علی رضوی،محمد عبداﷲ سیالوی،قاری سیف اﷲ عابد،مفتی عمر فاروق،ڈاکٹر شرافت حسین بھٹہ، فیاض اسلم چوہدری اور صدر ٹریڈرز چیمبر انعام اﷲ قریشی نے متعدد تجاویز پیش کیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں