ملک ریاض کی بیٹی کو گرفتار کرو (#ArrestAmberMalik) کیا ملک ریاض کی بیٹیاں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لندن پہنچ گئیں؟ احتشام الحق نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ لندن میں مقیم صحافی کے مطابق ملک ریاض کی دو بیٹیاں چارٹر فلائٹ کے زریعے لندن پہنچ گئیں” جس پر عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم پر ، پولیس پر اور ان لوگوں پر لعنت ہے جو عظمیٰ خان کی کردارکشی کررہے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو پنجاب پولیس پاکستان کی سب سے بیوقوف پولیس فورس ہے احتشام الحق نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ لندن میں مقیم صحافی کے مطابق ملک ریاض کی دو بیٹیاں چارٹر فلائٹ کے زریعے لندن پہنچ گئیں” جس پر عظمیٰ خان کے وکیل حسان نیازی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم پر ، پولیس پر اور ان لوگوں پر لعنت ہے جو عظمیٰ خان کی کردارکشی کررہے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو پنجاب پولیس پاکستان کی سب سے بیوقوف پولیس فورس ہے حسان نیازی نے سوال کیا کہ اگر فلائنٹس بند ہیں تو ملک ریاض کی بیٹیاں امبرملک اور پشمینہ ملک کیسے ملک سے باہر چلی گئیں؟ کیا اسکی وجہ یہ ہے کہ عظمیٰ خان کا بیک گراؤنڈ بہت غریب ہے ؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ گارڈز اسے جنسی طور پر ہراساں کرسکتے ہیں اور شیشے کے ٹکڑوں پر چلنے کا کہہ سکتے ہیں؟ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ ملک ریاض کی بیٹیاں لندن چلی گئی ہیں یا پاکستان میں کیونکہ ایک تو پاکستان سے لندن فلائٹس بند ہیں اور دوسرا چارٹرڈ طیارے پر جانے کیلئے بھی وفاقی حکومت کی کلئیرنس درکار ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پر #ArrestAmberMalik ٹاپ ٹرینڈ بن گیا کیونکہ ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک اور انکے ساتھ آئے گارڈز نے ہی اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر توڑپھوڑ اور مارپیٹ کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا کہ اگر عنبر ملک لندن نہیں گئی تو اسے گرفتار کریں پھر یقین آئے گا کہ وہ پاکستان میں ہی ہے۔۔سوشل میڈیا صارفین کہنا تھا کہ اگر اس ملک کا قانون ملک ریاض سے زیادہ طاقتور ہے تو عنبرملک کو گرفتار کرکے دکھائیں ۔۔ سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا تھا کہ اگر عمران خان دو نہیں ایک پاکستان” کے نعرے پر یقین رکھتے ہیں ، ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو عنبر ملک کو گرفتار کرکے دکھائیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بات یہ نہیں ہے کہ کون سا رشتہ حرام ہے اور کون سا رشتہ حلال ہے اور کس رشتے کو بچانے کی کوشش کی جارہی تھی بات یہ ہے کہ ایک عورت نے طاقت کے نشے میں اپنے بارا گنڈوں کے ساتھ ایک لڑکی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کی تذلیل کی ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کم ازکم عمران بھائی کے دور میں امراء کو عزتیں پامال کرنے کی جرات نہیں ہونی چاہیئے ۔ ثابت ہوا کہ ایک دسویں جماعت پاس بچہ چاہے کتنا ہی عمر رسیدہ اور دولت مند کیوں نہ ہو جائے اسکی بے علمی کے اثرات نسلوں تک چلتے ہیں۔ اور یہ واقعہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کوئ کہتا تھا دو نہیں ایک پاکستان ہوگا غریب اور امیر کے لئے ایک قانون ہوگا ریاست مدینہ ہوگی کہاں ہے وہ شخص اس کو بتاؤ۔ واضح رہے کہ ملک ریاض کی بیٹیوں کے خلاف پنجاب پولیس نے ایف آئی آردرج کرلی ہے لیکن ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ حسان نیازی کے مطابق پولیس نے کمزور ایف آئی آر درج کی ہے اور کئی اہم دفعات اور اصل کہانی ایف آئی آر سے غائب کردی ہیں۔۔ تاثر یہ جارہا ہے کہ پنجاب پولیس ملک ریاض کی بیٹیوں کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔