تازہ ترین

عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ کے پی کو مشورہ — جیل کے باہر نہیں، صوبے میں آٹا ملیں چلائیں

عظمیٰ-بخاری-کا-وزیراعلیٰ-کے-پی-کو-مشورہ-—-جیل-کے-باہر-نہیں،-صوبے-میں-آٹا-ملیں-چلائیں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اڈيالہ جیل کے باہر مظاہرے کرنےکے بجائے صوبے میں آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی، پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے  پرمٹ کے تحت ہو  رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی اولین ذمہ داری اپنے صوبے کے عوام ہیں ، کے پی حکومت پاسکو سے خریداری کرے یا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں