تازہ ترین

عطا تارڑ کا دو ٹوک بیان — روایتی جنگ میں افغانستان کا پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں

عطا-تارڑ-کا-دو-ٹوک-بیان-—-روایتی-جنگ-میں-افغانستان-کا-پاکستان-سے-کوئی-مقابلہ-نہیں

وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ناکام ہونے کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں جواب دے ، افغانستان کو  اس پراکسی وار میں بھی شکست دیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کا روایتی جنگ میں پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان چار گنا بڑے دشمن کو  دھول چٹا چکا ہے، فتنہ الخوارج اور  فتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ سفارتی اُمید ہمیشہ رہے گی لیکن اگر افغانستان نے خود حملہ کیا یا اُس کی سرزمین استعمال ہوئی تو  اُس کا منہ توڑ  جواب دیا جائے گا۔ پاک افغان سرحد پر  فیصلہ چند دن میں کرلیا جائے گا، فی الحال سرحد بند رہے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں