تازہ ترین

عدالت کا شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

عدالت-کا-شیخ-رشید-کو-جوڈیشل-ریمانڈ-پر-اڈیالہ-جیل-بھیجنے-کا-حکم

اسلام آباد : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ شیخ رشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے محفوظ شدہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سنایا۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا، عدالت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں