تازہ ترین

عثمان بزدار کا خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس، لاہور پولیس کے بڑے عہدوں پر نئی تعیناتیاں بھی کردی گئیں

عثمان-بزدار-کا-خواتین-کو-ہراساں-کرنے-کے-واقعات-کا-نوٹس،-لاہور-پولیس-کے-بڑے-عہدوں-پر-نئی-تعیناتیاں-بھی-کردی-گئیں

لاہور: وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔ اس ضمن میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خواتین کوہراساں کر نے کے و اقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزمان کوجلداز جلدقانون کی گرفت میں لایاجائے۔ پرہجوم مقامات پر خواتین کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ،ا ن واقعات پر نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ ہوتا ہو ا نظر بھی آئے گا۔ دوسری جانب گریٹر اقبال پارک میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے میں عہدوں سے ہٹائے گئے پولیس افسران کی جگہ نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن وقارصہیب کو ایس ایس پی آپریشنز جبکہ رضوان طارق کو ایس پی سٹی اور عاطف معراج کو ڈی ایس پی بادامی باغ تعینات کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر گزشتہ روز افسران کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں