بھارتی اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی اداکار عامر خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ عامر خان نے اپنے اسٹاف کو کورونا ٹیسٹ کروانے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے۔ عامر خان کا کورونا ٹیسٹ آنے کی بعد ان کی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ روک دی ہے اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کردیں گے۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی اور توقع ہے کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز ہو گی۔ کورونا کی تیسری لہر نے ایک بار پھر دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ وائرس کی شرح میں ایک دم خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-