اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ میں کئے وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دے. حیران ہوں انٹرنیشنل میڈیا ہانگ کانگ میں مظاہروں کو ہیڈ لائنزمیں جگہ دیتا ہے اوروہی انٹرنیشنل میڈیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سنگین بحران کو کیسے نظر انداز کررہا ہے‘ بھارت نے بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ متنازعہ علاقے پرغیرقانونی قبضہ جما لیا، 90 ہزارفوجیوں نے آٹھ ملین کشمیریوں کا محاصرہ کررکھا ہے، سیاسی قیادت اوربچوں سمیت ہزاروں کشمیری جیلوں میں بند ہیں جب کہ دوماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل مواصلاتی بلیک آﺅٹ ہے. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ تیزی سے بحران کی طرف بڑھ رہا ہے، تیس سال میں حق خود ارادیت کیلئے لڑتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوچکے، عالمی برادری اقوام متحدہ میں کئے وعدے کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دے. انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا ایک طرف ہانگ کانگ میں احتجاج کی ہیڈ لائنز دکھا رہا ہے، دوسری جانب یہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر رہا ہے‘ دو ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں مکمل لاک ڈاﺅن ہے، جس کی وجہ سے وہاں سیاسی قیادت اور بچوں سمیت ہزاروں افراد قید میں ہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتِ حال سے وہاں انسانی المیہ پیدا ہو رہا ہے، 30 سال سے جاری حقِ خود ارادیت کی جدو جہد میں 1 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں. وزیرِ اعظم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کی توجہ کے منتظر ہیں.