تازہ ترین

عاطف اسلم اور سجل علی کا نیا گانا ’رفتہ رفتہ’ کا ٹیزر ریلیز

عاطف-اسلم-اور-سجل-علی-کا-نیا-گانا-’رفتہ-رفتہ’-کا-ٹیزر-ریلیز

گلوکار عاطف اسلم اور معروف اداکارہ سجل علی کے آنے والے رومانوی گانے ’رفتہ رفتہ’ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیزر میں عاطف اسلم اور سجل کو ایک کشتی میں سوار دیکھا جاسکتا ہے اور اس سین کے پس منظر میں بانسری پر ایک مدھر دھن بجتی سنائی دے رہی ہے۔ اسی ٹیزر میں پھر صحرائی علاقے میں عاطف اسلم اور سجل علی کو دکھایا گیا ہے جس میں عاطف اسلم نے سیاہ  سوٹ جبکہ سجل نے سرخ رنگ کا گاؤن زیب تن کیا ہے۔ عاطف اسلم اور سجل علی کی یہ میوزک ویڈیو 21 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل عاطف اسلم نے 9 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں سجل علی کے ساتھ آنے والے گانے کی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ جلد ہی دونوں اسکرین پر دکھائی دیں گے۔ ’رفتہ رفتہ‘ کے عنوان سے بنائے جانے والے گانے کی شاعری راج رنجھود نے لکھی ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔ ہدایت کار حسن بلوچ کے گانے کو ترن چوہدری نے پروڈیوس کیا ہے اور گانے میں سجل علی پہلی بار عاطف اسلم کے ساتھ جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔ سجل علی سے قبل حال ہی میں عاطف اسلم پہلی بار سائرہ یوسف کے ساتھ بھی فروری میں ’رات‘ ریلیز کیا تھا، جس میں دونوں کے انداز کو سراہا گیا تھا۔ اسی طرح گزشتہ ماہ جون کے اختتام پر عاطف اسلم کا ’دل جلانے کی بات‘ بھی ریلیز ہوا تھا، جس میں وہ راقیل والڈیز کے ساتھ دکھائی دیے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں